ہانیہ عامر نے ایسا کیا کردیا کہ سب انہیں دعائیں دینے لگے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ہانیہ عامر نے ایسا کیا کردیا کہ سب انہیں دعائیں دینے لگے؟
ہانیہ عامر نے ایسا کیا کردیا کہ سب انہیں دعائیں دینے لگے؟

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لوگوں سے دعائیں لیتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رمضان المبارک میں نیکی کی غرض سے غریبوں میں افطاری تقسیم کرنے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ لوگوں کو افطاری کے ڈپے تقسیم کرتی نظر آرہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

خیال رہے کہ ویڈیو میں لوگوں کی دعائیں سُن کر اداکارہ کی آنکھیں نم ہوگئیں تھیں بعدازاں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ رمضان المبارک میں اچھے کام کرنے چاہیئں، جتنا ہوسکے ہمیں اچھے کاموں کو ترغیب دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘ہم تم’ کی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

مزید برآں ہانیہ عامر کو ویڈیو میں ایک بوڑھے شخص سے دعائیں وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اُس بوڑھے شخص سے دعائیں لینے کے بعد کہتی ہیں کہ میں نےاتنا بڑا کوئی کام نہیں کیا۔

Related Posts