ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Hania Aamir sets hearts racing in sequined dress
ONLINE

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر اپنی دلکشی اور منفرد انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مرون رنگ کے چمکدار سیکوئنڈ گاؤن میں نہایت دلکش انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔

یہ لباس ان کے وجود پر خوبصورتی سے جچ رہا تھا اور ان کی شخصیت کو مزید نکھار رہا تھا۔ ہانیہ عامر نے اپنے لک کو مکمل کرنے کے لیے گلوئی میک اوور اور شوخ لپ کلر کا انتخاب کیا جبکہ بالوں کے اسٹائل نے ان کے انداز کو اور بھی نمایاں کر دیا۔ تصاویر میں وہ اسٹوڈیو میں مختلف پوز دیتی نظر آئیں۔

 

مداحوں کی توجہ صرف ان کے لباس یا انداز تک محدود نہیں رہی بلکہ ان کا دلچسپ کیپشن آپ کہاں تھی بھی خوب وائرل ہوا۔

ہانیہ عامر نے مسلسل نئی تصاویر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے تین حسین عکس شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھاکہ مجھے ایک لمحہ چاہیے۔

اس سے قبل بھی ہانیہ عامر کی تصاویر اور دلچسپ کیپشنز وائرل ہو چکے ہیں۔ یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے تبصروں میں ان کی بے باک اور خوش مزاج شخصیت کو بھرپور انداز میں سراہا۔

ہانیہ عامر کو ان کے مداح اکثر ڈمپل کوئین کے نام سے پکارنے ہیں۔ ان کی دلکش مسکراہٹ، منفرد فیشن سینس اور سوشل میڈیا پر ہلکے پھلکے انداز نے انہیں نئی نسل کی سب سے پسندیدہ شخصیات میں شامل کر دیا ہے۔

Related Posts