ادکارہ ہانیہ عامر نے ایک اصلی اسٹار کی حقیقت کھل کرمداحوں کو بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Hania Aamir

کراچی :معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا میں اس نسل میں سے ہوں جو یہ یقین رکھتی ہے کہ سلیبرٹی کو اسٹار بننے کیلئے لوگوں کی پہنچ سے دور رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس وقت میں نے اپنی یہ تصویر کھینچی اس وقت میں اندر سے بالکل ٹوٹ کر بکھری ہوئی تھی اورمیرے آنسو بہنے کو تیار تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میں انسٹاگرام پر بہت زیادہ اظہار کرتی ہوں۔ میری نظر میں اسٹار وہ ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو۔ ایسا شخص جو اپنے پلیٹ فارم کی اہمیت جانتا ہو اور اپنے فالوورز کی تعریف کرتا ہو۔ وہ یہ جانتا ہو کہ اس کی آواز کو دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ کو ایک لاکھ92ہزار سے زائد مرتبہ لائک کیا گیا اور سیکڑوں لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔

Related Posts