بائیکیا رائیڈر کی موٹر سائیکل جلنے کا معاملہ، حنیف عباسی کا نئی بائیک دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

بائیکیا رائیڈر کی موٹر سائیکل جلنے کا معاملہ، حنیف عباسی کا نئی بائیک دینے کا اعلان
بائیکیا رائیڈر کی موٹر سائیکل جلنے کا معاملہ، حنیف عباسی کا نئی بائیک دینے کا اعلان

راولپنڈی:آئی جے پی روڈ پر بائیکیا رائیڈر اشتیاق کا موٹرسائیکل جلانے کا واقعہ پیش آیا تھا، تاہم اب سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے نوجوان کو موٹرسائیکل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ نویں جماعت کے طالبعلم کو اتوار کے روز موٹرسائیکل فراہم کروں گا۔ یاد رہے کہ شہر اقتدار میں فیض آباد کے قریب بائیکیا چلانے والے غریب نوجوان کا موٹر سائیکل نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بائیکیا رائیڈر نے پولیس اہلکاروں کو روتے ہوئے بتایا کہ وہ یہاں سے گزر رہا تھا کہ اچانک 50سے 60افراد نے اسے روک لیا اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔

بائیکیا رائیڈر نے بتایا تھا کہ اس کا گزر بسر صرف اسی موٹر سائیکل پر منحصر تھا، اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی اور ذرائع آمدنی نہیں۔

مزید پڑھیں:فیض آباد کے قریب بائیکیا رائیڈر کا موٹر سائیکل نذر آتش کردیا گیا

پولیس اہلکاروں کے پوچھنے پر بائیکیا رائیڈر نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل کے ذریعے روزانہ 1000روپے کمالیتا تھا، مگر اب میری موٹر سائیکل کو آگ لگادی گئی ہے۔

Related Posts