حنیف عباسی نے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

حنیف عباسی نے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق اپنے بیان پر معذرت
حنیف عباسی نے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق اپنے بیان پر معذرت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عظیم لیڈر تھے اور انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

مگر المیہ ہے کہ بھٹو کے فلسفے پر کارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:گجرات: فحش ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا انکشاف

حنیف عباسی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کا پس منظر پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا اور اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں۔

Related Posts