آج اپنی 54 ویں سالگرہ منانے والی بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اوروہ پاکستان کے کئی دورے کرچکی ہیں۔
13 نومبر 1967 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی جوہی چاولہ 54 برس کی ہوچکی ہیں۔انہوں نے 97 سے زیادہ فلموں میں فن کے جوہر دکھائے ۔ جنم دن کے موقع پر جوہی چاولہ کے پاکستان میں گزرے لمحات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
جوہی کو پاکستان میں رہنا اچھا لگتا ہے
جوہی چاولہ ہمیشہ سے اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آنے کی خواہش مند رہتی ہیں، اداکارہ تین سال قبل کراچی آئی تھیں۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب اداکارہ نے پاکستان کا دورہ کیا ہو۔ وہ اس سے پہلے 2013 اور 2016 میں قریبی شادیوں میں شرکت کے لیے پاکستان آچکی ہیں۔
شادی میں شرکت اداکارہ جوہی چاولہ کے کراچی میں بہت سے لوگوں کے ساتھ بہت قریبی رشتہ ہے۔ اپنے ایک نجی دورے میں انہوں نے ایک شادی میں شرکت کی اور یادگار وقت گزارا۔
ممبئی اور کراچی ایک جیسے ہیں جوہی کے مطابق کراچی اور ممبئی کے درمیان بہت سی مماثلت پائی جاتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میں جب بھی پاکستان آتی ہوں، اپنے ساتھ اچھی یادیں لے کر جاتی ہوں۔
پاکستانی فلموں سے محبت جوہی چاولہ کو ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی بہت پسند ہے اور اپنے گزشتہ دورہ کراچی کے موقع پر انہوں یہ فلم دیکھی۔