کراچی: نجی ٹی وی کے ڈرامہ ثبات کے خوشگوار اختتام کی وجہ سے شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں بڑھتے ہوئے منفی رجحان کو ترک کرنے کا پیغام دیا ہے۔
نجی ٹی وی پر نشر ہونیوالے ڈرامہ ثبات کی اتوار کی شب آخری قسط نشر ہونے پر کچھ شائقین نے ڈرامہ جلد ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ کچھ شائقین نے غیر ضروری طوالت نہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس ڈرامے کی میں لیلی زبیری، سیمی راحیل اور احمد علی جیسے اداکاروں کی پرفارمنس اور ماورا حسین، سارہ خان اور عثمان مختار جیسے نوجوان اداکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ، اس ڈرامہ کی کہانی خواتین کے مضبوط کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ اصلی خوشگوار اختتام خوش آئند ہے، ہمارے معاشرے کو ایسی مثبت کہانی کی بہت ضرورت ہے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ کی کہانی زبردست تھی اور اس میں خواتین اور ان کی شخصی آزادی کو درپیش مسائل کی عکاسی بخوبی کی گئی ہے۔