ہردک پانڈیہ کو ڈیڑھ کروڑ کی گھڑی خریدنا مہنگا پڑ گیا، الزامات کی بوچھاڑ

تازہ ترین

تازہ ترین

ہردک پانڈیہ کو ڈیڑھ کروڑ کی گھڑی خریدنا مہنگا پڑ گیا، الزامات کی بوچھاڑ
ہردک پانڈیہ کو ڈیڑھ کروڑ کی گھڑی خریدنا مہنگا پڑ گیا، الزامات کی بوچھاڑ

نئی دہلی:بھارتی کرکٹر ہردک پانڈیہ کی جانب سے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری گھڑی کی قیمت 5 کروڑ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے ہے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف قانون کی خلاف ورزی کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ممبئی ایئرپورٹ پر رضاکارانہ طور پر کسٹمز کاؤنٹر پر اپنی اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے گیا۔

ہردک پانڈیہ نے کہا کہ دبئی سے تمام اشیاء قانونی طور پر خریدی تھیں جن پر کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے لیے تیار تھا، کسٹمز ڈپارٹمنٹ نیخریدی گئی اشیا کی رسیدیں طلب کیں جوجمع کرادی ہیں۔

انہوں نے 2 قیمتی گھڑیاں ضبط کرنے کے معاملے پر کہا کہ کسٹمز میری خریدی ہوئی اشیاء کی ڈیوٹی کا تخمینہ لگا رہا ہے جو میں اداکروں گا، میری گھڑی کی قیمت 5 کروڑ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ قانون اور تمام سرکاری ایجنسیوں کا احترام کرتا ہوں، میں نے کسٹمز محکمے کو اپنے مکمل تعاون اور تمام دستاویزات دینے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسٹمز نے بھی میرے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہردک پانڈیہ سے بھارتی کسٹمز کی جانب سے 2 قیمتی گھڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: قوم کیلئے خوشخبری،چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کودیدی گئی

یاد رہے کہ بھارتی کسٹم حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہردک پانڈیہ کے پاس ان قیمتی گھڑیوں کی رسیدیں نہیں ہیں، پانڈیہ سے برآمد قیمتی گھڑیوں کی مالیت 5 کروڑ بھارتی روپے ہے۔مگر اب بھارتی کرکٹر کی جانب سے وضاحت جاری کردی گئی ہے۔

Related Posts