نیٹ فلکس نے حال ہی میں اپنی سپر ہیرو سیریز کے چوتھے اور آخری سیزن کے ٹریلر کے ساتھ دی امبریلا اکیڈمی کے شائقین کو تجسس میں ڈا ل دیا ہے۔
ٹریلر کا آغاز یورپ کے 1986 کے گانے دی فائنل کاؤنٹ ڈاؤن کی فوٹیج کے ساتھ ہوتا ہے جس میں ہارگریو کے بہن بھائیوں کو اپنی معمول کی زندگی سے باہر نکلتے ہوئے، ایک آخری بار اکٹھے ہونے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
’دی امبریلا اکیڈمی‘ حالیہ برسوں میں نیٹ فلکس کے سب سے مقبول اور کامیاب ٹی وی شوز میں سے ایک ہے، لیکن تین کامیاب سیزن کے بعد یہ سیزن 4 کے ساتھ ختم ہو رہا ہے۔
سائنس فینٹسی سپر ہیرو ٹی وی سیریز دنیا کے خاتمے کو روکنے کے لیے کام کرنے والی سپر پاورز کے ساتھ گود لیے ہوئے بہن بھائیوں کے خاندان کی پیروی کرتی ہے۔
شو کے دوسرے سیزن میں ان کے وقت کو موڑنے والی مہم جوئیوں کے بعد، دی امبریلا اکیڈمی کے تیسرے سیزن میں خاندان حال کی طرف لوٹ رہا ہے، صرف یہ جاننے کے لیے کہ ماضی میں ان کے اعمال نے ڈرامائی طور پر اس دنیا کو تبدیل کر دیا جسے وہ پیچھے چھوڑ گئے تھے۔سیزن 3 کے اختتام میں دیکھا گیا کہ بہن بھائی ایک مکمل کائنات کو دوبارہ ترتیب دینے کے بعد اپنی سپر پاور سے محروم ہو گئے۔
امبریلا اکیڈمی کے کاسٹ ممبران جو سیزن 4 میں اپنے کرداروں کو دہرانے کے لیے تیار ہیں ان میں ایلیوٹ پیج، ٹام ہوپر، ڈیوڈ کاسٹینا، ایمی ریور لیمپ مین، رابرٹ شیہان، ایڈن گیلاگھر، جسٹن ایچ من، ریتو آریا، کولم فیور، نک آفرمین، میگن ملالی اور ڈیوڈ کراس شامل ہیں ۔
شو نے پہلی بار 2019 میں ڈیبیو کیا، اس کے دوسرے سیزن کا پریمیئر اگلے سال 2020 میں ہوا۔
’دی امبریلا اکیڈمی‘ نے جون 2022 میں Netflix پر آخری بار اقساط پیش کی تھیں،سائنس فینٹسی سپر ہیرو ٹی وی سیریز کا چوتھا اور آخری سیزن Netflix پر 8 اگست 2024 کو آنے والا ہے۔’دی امبریلا اکیڈمی‘ کے تینوں سیزن نیٹ فلکس پر نشر ہو رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








