حارث رؤف کا عمرہ، بابر اعظم کی روضہ رسول پر حاضری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی جبکہ کپتان بابراعظم نے مسجد نبویﷺ حاضری کی تصویر شیئر کردی۔

بابراعظم نے ٹوئٹر پر مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نعتیہ مصرع ’’بعد از خدا بزرگ توئی ۔۔۔ قصہ مختصر‘‘ بھی تحریر کر کے آقائے دو جہاںؐ سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے المسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں۔

ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کی جانب سے دونوں قومی کرکٹرز کو عمرہ ادائی پر مبارکبادوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں بابراعظم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا تھا جبکہ بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔

عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم اور حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

Related Posts