ہمیشہ آپ کیساتھ ہوں، حارث رؤف شاہین کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمیشہ آپ کیساتھ ہوں، حارث رؤف شاہین کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
ہمیشہ آپ کیساتھ ہوں، حارث رؤف شاہین کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

لاہور:قومی ٹیم کے تیز رفتار گیند باز حارث رؤف اپینڈکس کے آپریشن کے باعث اسپتال میں زیر علاج فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی عیادت کے لئے پہنچ گئے۔

فاسٹ بولرحارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ہسپتال میں لی گئی تصویر شیئر کی۔

حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹائیگر اور چمپئن کے قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آپ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔اپنے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ ایک بھائی کی طرح میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی تھی۔ فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا تھاکہ آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمد اللہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:حارث رؤف کو مستقل کھلانے پر وسیم اکرم کا رد عمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف میں بھی مبتلا ہوگئے تھے۔ جس کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی شامل نہ ہوسکے۔

Related Posts