مختلف پلیٹ فارمز پر یہ اطلاع زیر گردش ہے کہ چین نے پاکستان کے خراب معاشی حالات کے باعث اس کا قرض مزید رول اوور کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم اس حوالے سے وزیر خزانہ کی وضاحت آگئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، چین سے قرض رول اوور پر بات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اپنے طریقہ کار سے کام کرتا ہے، حکومت نے معیشت کی بہتری کیلیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے قرض رول اوور پر بات چیت جلد مکمل ہونے کا امکان ہے، حکومت سعودیہ سے سرمایہ کاری کیلیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم دوست ممالک سے امداد کی بجائے سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








