وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا کہنا ہےکہ مائیکروسافٹ کی تنظیم نو کے باوجود اس نے پاکستان سے وابستگی برقرار رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزارت آئی ٹی نے ایک اعلامیے میں کہا ہےکہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کا بار بار آمدنی کے حامل ماڈل کی طرف منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے بین الاقوامی آپریشنز کے ڈھانچے کو نئی شکل دی جارہی ہے اور مائیکروسافٹ بھی اس رجحان سے مستثنیٰ نہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے لائسنسنگ اور کمرشل معاہدوں کے انتظامات کو یورپ منتقل کیا ہے۔
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا کہنا ہےکہ یہ اطلاع ہےکہ مائیکروسافٹ پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور کر رہا ہے ، یہ اقدام پاکستان سے انخلا نہیں بلکہ شراکت داری پر مبنی ماڈل کی طرف منتقلی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








