بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی بزنس مین عادل خان کے ساتھ حجاب میں نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں حجاب پہنے دیکھا جا سکتا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے یا نہیں۔
ویڈیو میں راکھی حجاب میں مسکراتے ہوئے اپنے دوست عادل کے گھر والوں کے ساتھ دیکھی گئی ہیں، ویڈیو کو کییپشن دیتے ہوئے راکھی نے لکھا: مجھے اپنی زندگی سے پیار ہے۔