حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش، شائقینِ کرکٹ نے تہنیتی پیغامات بھیجنا شروع کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش، شائقینِ کرکٹ نے تہنیتی پیغامات بھیجنا شروع کردئیے
حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش، شائقینِ کرکٹ نے تہنیتی پیغامات بھیجنا شروع کردئیے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر حسن علی بیٹی کی پیدائش پر بے حد خوش ہیں جس پر ساتھی کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ نے تہنیتی پیغامات ارسال کرنا شروع کردئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر حسن علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر نے مجھے ایک بیٹی سے نوازا ہے جسے میں اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

کرکٹر حسن علی نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ اسے خوبصورت خواب دیکھنے کی توفیق ملے اور اللہ ہمیشہ میری بیٹی کے ساتھ رہے تاکہ زندگی کے مختلف مقامات پر اس کے خوابوں کو تعبیر بھی ملتی رہے۔انہوں نے عوام سے دُعاؤں کی درخواست بھی کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد کی خبر دیتے ہوئے گزشتہ برس نومبر کے دوران کہا کہ چاہے میرا دن کتنا ہی برا کیوں نہ گزرے لیکن صرف ایک چھوٹی سی خوشی سب کچھ ٹھیک کردیتی ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی

Related Posts