معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کربلا والوں کی فکر و فلسفے کی پیروی نہایت ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ اخوت و محبت، پیار اور رواداری میں انسانیت کی فلاح ہے۔
یہ بات انہوں نے شاہ کربلا ٹرسٹ کے سابق مینجنگ ٹرسٹی آغا عباس جعفری کی رہائش گاہ پر منعقدہ نذر امام اور فاتحہ خوانی کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان نژاد برطانوی ٹک ٹاکر ماں بیٹی دوہرے قتل کیس میں مجرم قرار
اس موقع پر سید وقار حیدر، سید رضی حیدر، شاعر حسین شاعر، سردار حسن، مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ کے چیئرمین رضی حیدر زیدی،عارف مانی اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی بھی موجود تھے۔
انہوں نے کربلا کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صبر و تحمل اور انسانی حرمت کو فروغ دیکر ہم معاشرے کا اچھا شہری بن سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں خدا کے نیک اور پسندیدہ بننے کی کوششیں بھی تیز کرنا ہوں گی، اچھی سوچ و فکر کو اپناتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کرنا ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








