کیا اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے؟
کیا اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکارعمران اشرف اور اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ 

عمران اشرف نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں انتہائی کم عرصے میں بڑا نام کمایا ہے، اداکار کے کچھ کردار لوگوں میں بے حد مقبول ہوئے اور انہیں مداحوں کی جانب سے اب تک خوب سراہا جاتا ہے۔

کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکار عمران اشرف نے اہلیہ کرن اشفاق کو طلاق دے دی ہے۔

حال ہی میں عمران اشرف کی اہلیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام بھی تبدیل کرکے کرن اشفاق حسین ڈار کردیا ہے۔

عمران اشرف نے اہلیہ کو طلاق دیدی؟

نام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ کرن اشفاق نے عمران اشرف کی تمام تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم تاحال جوڑے کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران  اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018ء میں شادی کی تھی اور 2019ء میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام  انہوں نے ’روہم‘ رکھا ہے۔

Related Posts