آج کے سونے اور چاندی کے نرخ نے دیکھے؟ جانیں 24 دسمبر 2025 کو ایک تولہ کتنے میں فروخت ہو رہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان کی مقامی صرافہ بازار میں 24 دسمبر 2025 کو ایک تو تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل 23 دسمبر 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے ہو گئی جو کہ آج 3 بجے تک کار آمد رہے گی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 60 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 205 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 ہزار 177 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

عالمی مارکیٹ میںفی اونس 4 ہزار 485 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 69.30 ڈالر پر دستیاب ہے۔

Related Posts