کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 7کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 205رنز کا ہدف دیدیا۔
کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندر ز کی جانب سے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے گئے، حسب معمول فخر زمان نے جارحانہ اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کے اسکور میں 70رنز کا اضافہ کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ، ٹیموں کی آج کراچی سے لاہور کیلئے روانگی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








