HBLپی ایس ایل 7، وسیم اکرم، وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا میں مبتلا

تازہ ترین

تازہ ترین

HBLپی ایس ایل 7، وسیم اکرم، وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا میں مبتلا
HBLپی ایس ایل 7، وسیم اکرم، وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا میں مبتلا

کراچی: کراچی کنگز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم اور پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں وہاب ریاض اور حیدر علی کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے صرف دو روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کے روز تصدیق کی کہ پشاور زلمی کے کورونا وائرس مثبت کھلاڑیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے، فرنچائز کے کامران اکمل اور ارشد اقبال بھی کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں، ان کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق تبدیلی عارضی ہوگی اور تبدیل کیے گئے کھلاڑی آئسولیشن مکمل کرنے اور پی سی آر کے منفی نتائج موصول ہونے کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کا بھی لیجنڈز لیگ سے واپسی کے بعد کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔ فرنچائز کے نمائندے نے رائے دی کہ کراچی کنگز کسی بھی COVID ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2022ء کا آفیشل ترانہ ”آگے دیکھ“ جاری کردیا گیا

پی ایس ایل 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا ہے، لیکن کئی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف پہلے ہی کورونا وائرس میں شکار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ زلمی کا مقابلہ 28 جنوری کو مہم کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

Related Posts