ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے، عامر لیاقت

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے، عامر لیاقت
ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے، عامر لیاقت

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ محنت سے الیکشن لڑ کر اسمبلی تک خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنانے والے کڑھ کڑھ کر ایک دن پھٹ جائیں گے، جنہیں کوئی بھی سہارا دے دے گا اس پر تماشا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے انہیں ذلیل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈیزل کا لفظ استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتا ہوں، وزیر اعظم کا فضل الرحمان پر طنز

انہوں نے کہا کہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا میں نے عرض کیا آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا، گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خرید سکتا ہے مجھے؟نہیں! قطعاً نہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں مگرآپ نے مجھے ضائع کردیا! انمول ہوں خان صاحب۔

Related Posts