گولیاں مار کر جان لی اور پھر گھر کو آگ لگادی! لکی مروت کا پولیس کانسٹیبل دہشتگردی کا نشانہ بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کے گاؤں نصر خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل دستگیر کو اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں شہید کر دیا اور بعد ازاں گھر کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب حملہ آور اچانک کانسٹیبل کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کی۔ کانسٹیبل دستگیر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

حملے کے بعد ملزمان نے گھر کو نذر آتش کردیا جس سے اندر موجود سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی شواہد جمع کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اہکار شہادت اور گھر کو آگ لگائے جانے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو گئے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Related Posts