متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان جمعہ 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اسلام آباد میں معزز مہمان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر اپنے دورے کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک یو اے ای تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ دورے کے دوران اہم معاشی تجارتی معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








