اہم اداروں کے سربراہان کو سنیارٹی کی بنیاد پر آنا چاہئیے، امیر جماعت اسلامی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اہم اداروں کے سربراہان کو سنیارٹی کی بنیاد پر آنا چاہئیے۔

اسلام آباد میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج سیاست اور جمہوریت بوٹوں، لوٹوں اور نوٹوں کی بنیاد پر ہے، ہرحکمران نے توشہ خانہ کو لوٹا، ہار چوری ہوئے اور گھڑی بیچی گئی ، ہمیں بھی باہر سے تحفہ ملتے ہیں لیکن رسید لیکر خزانے میں جمع کراتے ہیں۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے آصف زرداری، فضل الرحمن، ن لیگ، ایم کیو ایم ،ق لیگ بند کمروں میں اکھٹے ہیں ، اہم اداروں کے سربراہان کو سنیارٹی کی بنیاد پر آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے جی ڈی پی میں 2050 تک 18 سے 20 فیصد کمی ہوگی۔عالمی بینک

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف عمران خان نے نہیں کی بلکہ یہ ایک تسلسل ہے ، ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپوں کی کرپشن ہوتی ہے۔

Related Posts