کراچی: حکومت نے میں ملک میں اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر کا امکان پیدا ہوگیا، سخت لاک ڈاؤن کے خدشات نے بھی سر اٹھالیا۔
مقامی انگریزی اخبار دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ فروری کے وسط تک کورونا وائرس کی پانچویں لہر پاکستان کو متاثر کر سکتی ہے۔اطلاعات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر کے دوران یومیہ کیسز کی شرح 3 سے 4 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اب تک 75 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوچکی ہے اور خدشہ ہے کہ آنے والے دو ہفتوں میں پورے ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں اب تک اومی کرون کے 75 کیسز کی رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 33 کراچی میں ہیں جہاں پہلا کیس 13 دسمبر 2021 کو رپورٹ ہوا تھا جبکہ اسلام آباد میں اومی کرون ویرینٹ کے 17 کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 لاہور سے رپورٹ کیسز ہوئے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 348 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








