ایران پر اسرائیلی حملے کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران تہران کے تاجرش محلے میں اسرائیلی فضائیہ کے میزائل حملے کی ایک دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے 15 جون کو قدس اسکوائر پر ہونے والے اس حملے میں ایک ایرانی جوڑا جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ متعدد دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

ویڈیو میں حملے کے بعد کی تباہی اور افراتفری کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اس علاقے میں ہونے والی شدید تباہی کا اندازہ ہوتا ہے۔ تاہم، ایرانی میڈیا کی جانب سے نشر کی گئی اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا، جس میں ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ افسران اور سینئر جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بعد ازاں امریکہ نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے تھے، ایران نے ان حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر شدید میزائل حملے کیے، جن میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Posts