بھارت میں غیرت کے نام پر دل دہلا دینے والا قتل؛ بھائی نے بہن کا گلا گھونٹ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی کے ایک گاؤں پنجرلہ میں غیرت کے نام پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 20 سالہ نوجوان نے اپنی بہن کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ رُچتا، جو ایم بی اے میں داخلے کی تیاری کر رہی تھی اپنے گاؤں کے ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی۔ خاندان کو اس رشتے پر اعتراض تھا اور پنچایت کے ذریعے دونوں کو علیحدہ رہنے کا کہا گیا تھا۔

بظاہر یہ تنازعہ ختم ہو گیا لیکن چند دنوں بعد رُچتا نے دوبارہ اس نوجوان سے فون پر بات چیت شروع کر دی جب بھائی روہت نے اپنی بہن کو دوبارہ اسی لڑکے سے بات کرتے دیکھا تو طیش میں آ کر اُس سے جھگڑا کیا اور مبینہ طور پر تار سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔

قتل کے بعد اس نے رشتہ داروں کو فون کر کے اطلاع دی کہ رُچتا بے ہوش ہو گئی ہے۔ جب گھر والے پہنچے تو وہ دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے لی ہے اور روہت کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد قاتل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts