بجلی کے بھاری بل نے ایک اور انسان کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاکستان ٹوڈے

بجلی کے سفاک بلوں نے ایک اور انسان کی قیمتی جان لے لی۔ گوجرانوالہ میں بجلی کے بل سے تنگ خاتون نے خودکشی کر لی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ جس میں خاتون کو نالے میں چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آخری اطلاع آنے تک خاتون کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ رضیہ بی بی نے بجلی کا بل جمع کروانے کے بعد خودکشی کی۔

ورثاء نے مزید بتایا کہ رضیہ بی بی بیمار تھی اور ان کا علاج چل رہا تھا، گھر میں جو پیسے تھے اس کا بجلی کا بل جمع کروا دیا تھا اور علاج کیلئے مزید کوئی پیسے نہیں بچے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گوجرانوالہ ہی میں بجلی کے بل کے معاملے پر جھگڑے میں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کردیا تھا۔

Related Posts