پنجاب میں شدید دھند ،حد نگاہ صفر، ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

Heavy fog continue to engulf parts of Punjab, effects traffic

لاہور: منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات شدید دھند نے پنجاب کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس سے ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہونے کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے لاہور ،موٹروے روڈ ، گوجرہ ،شورکوٹ موٹر وے اور ملتان تک موٹروے روڈ بند کردی گئی ۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو سفر کے دوران ہیڈلائٹیں چلانے کی ہدایت دی ہے اور موٹروے پولیس نے لوگوں کو گھر میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے روکنے کے لئے بھی انتباہ جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں بارش اور برفباری سے متعدد مکانات مکمل طور پر تباہ، ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی

اس سے قبل 9 جنوری کو محکمہ موسمیات نے رات اور صبح کے اوقات میں آئندہ چند روز تک پنجاب ، خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع اور بالائی سندھ کے علاقوں میں دھند کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

Related Posts