حلیم گندم ، جو ، دال اور گوشت کا ایک انوکھا اور مزیدار مجموعہ ہےاورجو چیز اسے سب سے خاص بناتی ہے وہ اس کا ذائقہ ہے، کراچی میں حلیم کی بڑی ورائٹی پیش کی جاتی ہے۔ ہم نے اپنے قارئین کیلئےحلیم کے حوالے سے کچھ مشہور جگہوں کا انتخاب کیا جو پیش خدمت ہے۔
حلیم ہاؤس
جب بھی ہم حلیم کے بارے میں سوچتے ہیں تو کلفٹن کے بلاک 2 میں واقع ‘حلیم ہاؤس کانام ہمیشہ ذہن میں آجاتاہے۔ حلیم ہاؤس سے تعلق رکھنے والے کارکن زنیر کاکہنا ہے کہ ہمارے حلیم کی خصوصیت گائے کا گوشت ہے۔ ہم صرف گائے کے گوشت کی حلیم کو فروغ دیتے ہیں کیونکہ لوگ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ یہاں کی ایک ہی پلیٹ 100 روپے میں فروخت ہوتی ہے اور آپ اسے فی کلو 400 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

حلیم کو ایک بہت بڑی ‘دیگ میں پکایا جاتا ہے اور اس میں بہت زیادہ مشقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کراچی میں بہت کم ایسی جگہیں ہیں جہاں کی حلیم کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہو۔
جہانزیب حلیم
کورنگی 2 نمبرمیں واقع جہانزیب حلیم شہر میں بہترین حلیم پیش کرنے والوں میں سے ایک ہے۔اس دکان کے مالک محمد تیمور کا دعویٰ ہےکہ ہم اپنے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ہمارے حلیم کو پسند کرتے ہیں۔

جہانزیب حلیم اپنی خصوصی ڈش 100 روپے فی پلیٹ انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کرتا ہے۔
بابا حلیم

شہر قائد میں حلیم کی مختلف ورائٹیز کے درمیان بابا حلیم کا ایک اپنا ہی معیار ہے، بابا حلیم کا دعویٰ ہے کہ ایک بار ہمارا حلیم کھانا والا دوبارہ ضرور آتا ہے،ڈی ایچ اے فیز 6 میں واقع ہے بابا حلیم کے ایک کارکن محمد شہزاد نے بتایا کہ ہم گھرکی طرح حلیم پیش کرتے ہیں، ہم بہت سے مصالحے نہیں ملا تے جس سے صارفین کو گھر جیسا ذائقہ ملتا ہے۔

محمد شہزاد نے بتایا کہ نہ صرف ہماری ترکیب دوسرے کھانوں سے مختلف ہے جس پر آپ حلیم کھاتے ہیں بلکہ ہم حفظان صحت پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ مناسب قیمتوں کے ساتھ بابا حلیم اپناچکن حلیم 450 روپے فی کلو اور گائے کے گوشت حلیم کا650 روپے فی کلو میں پیش کرتا ہے۔
کراچی ذائقہ حلیم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









