پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

شرقپور، پتوکی، شیخوپورہ، لالیاں، کلور کوٹ، اوکاڑہ، بھلوال اور چنیوٹ میں بارش کا ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

دوسری جانب باغ آزاد کشمیر اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، انتظامیہ نے ندی نالوں کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

Related Posts