کراچی:شہرقائد میں شام ڈھلتے ہی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شام ڈھلتے ہی بارش تیز بارش شروع ہوگئی، جبکہ بادل برسنے کے بعد مختلف سڑکیں زیر آب آگئیں۔ گلیاں اور محلے بھی تالاب کو منظر پیش کرنے لگے۔
ٹاور سے ایم اے جناح روڈ جانیوالی سڑک پر پانی جمع ہوگیا۔واٹر پمپ سے گلبرگ چورنگی جانے والی سڑک زیر آب آگئی،لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نالا ابل پڑنے سے پانی سڑک پر آگیا۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سے بجلی غائب ہے۔ ملیر،لانڈھی،شاہ فیصل کالونی، شاہراہ فیصل جمشید روڈ اور عزیز آباد میں بجلی معطل ہوگئی۔لیاقت آباد،عائشہ منزل، گلستان جوہر اورگلشن اقبال میں بھی بجلی بندرہی۔
کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 58ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نارتھ کراچی میں 51ملی میٹر،اورنگی ٹاؤن میں 37ملی میٹر، ناظم آبادمیں 32ملی میٹر،مسروربیس پر17ملی میٹر بارش ہوئی۔کیماڑی میں 15ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر7اعشاریہ 8 ملی میٹر، گلشن حدید میں 4ملی میٹر،جناح ٹرمینل پر 2اعشاریہ 8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: سندھ میں 11 ستمبر تک تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








