مری: مری گلیات میں شدید برف باری ہوئی ہے، جس کے باعث آنے والے سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جی ڈی اے کی مشینری سڑکیں کلیئر کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مری گلیات کے علاقوں باڑیاں خیرا گلی، چھانگلہ، ایوبیہ،نتھیا اورڈونگا گلی سے ملحقہ دیہات کی رابطہ سڑکیں شدید برف باری کے باعث بند ہونے سے عوام سخت اذیت سے دوچار ہیں۔
شدید برف باری ہونے کے باعث بلاک ہونے والی سڑک کو گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہیوی مشینری تیسرے روزبھی کلیئر نہیں کر پائی، متعدد مقامات پر برفانی تودے گرنے سے مشکلات کا سامناہے۔
مزید پڑھیں: سانحہ مری کی تحقیقات مکمل، اے سی مری، ڈی سی، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








