کراچی: ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک کا شدید دباؤ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi police share traffic updates

کراچی کے علاقے حسن اسکوائر سے جیل چورنگی جانے اور آنے والے دونوں راستوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹر میں جاری ایونٹ کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں آنے والے افراد کی بڑی تعداد اور غیر منظم پارکنگ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ حسن اسکوائر سے جیل چورنگی جانے والا راستہ خاص طور پر متاثر ہے جبکہ اطراف کے علاقوں میں بھی ٹریفک کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

شہری ہوشیار! پاکستان کے ان شہروں میں کل سے موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹریفک کے دباؤ سے بچا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل ٹریفک کی صورتحال معلوم کریں۔

ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش کے باعث کل تک ٹریفک مسائل برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور پولیس کے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts