گزشتہ برس نکاح کے بندھن میں بندھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہزین راحت کی رخصتی ہوگئی، اداکارہ کے ولیمہ کی تقریب کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
حال ہی میں رخصت ہوکر ساجن کے گھر جانیوالی اداکارہ شہزین راحت نے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں ’کیسا ہے نصیبہ‘، ’نصیبوں جلی‘، ’جیٹھانی‘، ’گھائل‘، ’خانی‘ اور ’وفا بے مول‘ شامل ہیں۔
شہزین راحت نے ولیمہ پر کونسا لباس زیب تن کیا اورتقریب میں کون کون سے ستاروں نے شرکت کی ، آیئے ایک نظر دیکھتے ہیں۔

باصلاحیت اداکارہ شہزین راحت نے شعیب لاشاری کو جیون ساتھی بنایا ہے۔

شادی کی تقریب میں صرف دوست احباب اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

انہوں نے گزشتہ سال ایک نجی خاندانی تقریب میں نکاح کیا تھا۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








