پی ٹی آئی حکومت کا چترال میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈیجیٹل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختون خوا حکومت نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو وادی چترال کی خوبصورتی دکھانے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس سلسلے میں مشیرِ سیاحت خیبر پختون خوا زاہد چن زیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زاہد چن زیب نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہوگا جس کے بعد دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کر دی جائے گی۔

مشیر سیاحت خیبر پختون خوا نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ صوبے کے ایک اور سیاحتی مقام نتھیا گلی کے ایلیٹ ایڈونچر تھیم پارک میں 8 آؤٹ ڈور اور 40 انڈور سیاحتی سہولتیں میسر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چترال میں شدید سردیوں کے موسم میں جب برفباری سے لواری ٹاپ بند ہوتا تھا، شہریوں کی آمد و رفت کیلئے ہیلی سروس کا انتظام کیا جا چکا ہے۔

Related Posts