بالی ووڈ اداکار ہنری کیول نے نتالی وسکوو سے تعلقات کا اعتراف کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ اسٹار ہنری کیول نے اپنی گرل فرینڈ نتالی وِسکو وکے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا ، انسٹاگرام پر ایک نی تصویر پوسٹ کردی، مداحوں نے مبارکباد کے انبار لگادیئے۔

انسٹاگرم پر ایک تصویر کے عنوان پر ہنری کیول نے لکھا کہ یہ میری محبت نتالی ہے جوکچھ دیر قبل خاموشی سے پراعتماد نظر آرہی ہے اوریہ شطرنج میں مجھے ہرادیتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نتالی نے وہی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ بس میرے پیارے ہینری کو یہ سکھا رہی ہوں کہ شطرنج کیسے کھیلنا ہے یاشاید اس نے مجھے جیتنے دیا؟۔

View this post on Instagram

A post shared by Henry Cavill (@henrycavill)

 

اس جوڑے کولندن میں ہنری کیول کے کتے کالا کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔ نتالی ایک ہالی ووڈ کی ایگزیکٹو ہیںاور فی الحال وہ ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کی نائب صدر ہیں اور انہوں نے انوولا ہومز اور مین آف اسٹیل جیسے پروجیکٹس بنائے تھے۔

پچھلے سال ہینری کیول کوانوولا ہومز میں ملی بوبی براؤن کے ساتھ دیکھا گیا تھاانہوں نے فلم میں شرلاک ہومز کا معاون کردار ادا کیاتھا۔ مداحوں نے دونوں کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے تعلقات کے اعتراف پر ڈھیروں مبارکبادیں پیش کی ہیں۔

Related Posts