عید الاضحیٰ پر کونسی 3 پاکستانی فلموں کا ٹی وی پریمیئر ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ایسے ناظرین جو کہ کسی طرح پاکستانی فلموں کو سینما میں نہیں دیکھ سکے ہیں ان کیلئے خوشخبری ہے کہ اس عید الاضحی پر کئی فلمیں ٹی وی پر پیش کی جائینگی۔

فرحان سعید کی ٹچ بٹن ہو یا فواد خان کی منی بیک گارنٹی، اِن 3 فلموں کو آپ اس عید الاضحی پر گھر بیٹھ کر آرام سے دیکھ سکیں گے:

1) منی بیک گارنٹی

فواد خان کی فلم منی بیک گانٹی عید الفطر پر ریلیز ہوئی تھی جو کہ عید الاضحی کے تیسرے دن ہم ٹی وی پر پیش کی جائے گی۔

2) لندن نہیں جاؤں گا

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم لندن نہیں جاؤں گا اس عید الاضحی پر اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

3) شاٹ کٹ

SHOTCUT Trailer Packs In Wholesome Punjabi Fun

شاٹ کٹ ایک پنجابی فلم ہے جس کی تحریر اور ہدایت کاری ابو علیحہ نے کی ہے۔ فلم میں ثنا فخر، جگن کاظم، گوہر رشید، نسیم وکی اور قیصر پیا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم اوٹی ٹی پلیٹ فارم چوپال پر ریلیز ہوگی جسے آپ باآسانی گھر بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔

Related Posts