مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر فلموں اور سیریز کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اکثراوقات سیریز کا انتخاب کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتارہے ہیں نیٹ فلکس کے پانچ ایسے ڈرامے ہیں جن سے آپ اس ہفتے لطف اندوز ہوسکتے ہیں:
لواِن دی ولا
مارک سٹیون جانسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لو اِن دی ولاایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کا دل ٹوٹ جاتا ہے، جس کے بعد وہ اٹلی کے رومانوی شہر ویرونا جانے کا فیصلہ کرتی ہے جہاں پر اُس کی ملاقات چارلی سے ہوتی ہے۔ یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس کو یکم ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا۔
ڈیول اِن اوہائیو
ڈیول اِن اوہائیو ایک تھرلر سیریز ہے جسے ڈیریا پولاٹن نے تخلیق کیا ہے، اِس کی کہانی ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جو کہ شیطان کی پرستش کرتے ہیں، اِس میں خاص طور مائے نامی لڑکی پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ سیریز نیٹ فلکس پر 2 ستمبر کو ریلیز کی گئی تھی۔
آئی کیم بائے
بابک انواری کی ہدایات کاری میں بننے والی فلم ایک آرٹسٹ کے گرد گھومتی ہے، جو ریٹائرڈ جج کے گھر میں خفیہ اندازمیں داخل ہوکر ایک چونکا دینے والا راز دریافت کرتا ہے۔ آئی کیم بائے ایک ایکشن فلم ہے جسے 31 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا۔
ایکوز
نیٹ فلکس کے ڈرامے ایکوز میں دو جڑواں بہنوں کی پراسرارکہانی دکھائی گئی ہے۔ یہ 19 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔
می ٹائم
‘می ٹائم ایک کامیڈی فلم ہے جس میں کیون ہارٹ اور مارک واہلبرگ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ جان ہیمبرگ کی ہدایت کاری اور تحریر کردہ یہ فلم 26 اگست 2022 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔