مئی میں نیٹ فلکس پر کونسی فلمیں پیش کی جائینگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر فلمز اور سیریز کی صورت میں ناظرین و سامعین کیلئے دستیاب بے شمار مواد کو وقت گزاری کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

شوز سے لے کر موویز تک نیٹ فلکس پر ہر قسم کی تفریحی ویڈیوز ہیں اور مئی میں بھی اس قسم کا نیا مواد پیش کیا جائے گا جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

آ مین کالڈ آٹو

A MAN CALLED OTTO, Tom Hanks, 2022. ph: Niko Tavernise / © Sony Pictures Entertainment / Courtesy Everett Collection

ٹام ہینکس کی فلم آمین کال آٹو نے موسم سرما میں باکس آفس پر 100 ملین سے زائد کا بزنس کیا۔ فلم 2012 کے ایک ناول پر مبنی ہے جس میں ہینکس کو ایک بدمزاج اور افسردہ بیوہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس کا دل اپنے نئے پڑوسیوں سے دوستی کرنے پر نرم ہو جاتا ہے۔

اینا نکول اسمتھ

ANNA NICOLE SMITH: YOU DON'T KNOW ME, Anna Nicole Smith, 2000s, 2023. © Netflix / courtesy Everett Collection

نیٹ فلکس پر اینا نکول اسمتھ کی زندگی پر مبنی دستاوزیزی فلم 16 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

ماں

THE MOTHER, from left: Jennifer Lopez, Lucy Paez, 2023. ph: Doane Gregory / © Netflix / Courtesy Everett Collection

فلم کی کہانی ایک ایف بی آئی ایجنٹ کے گھر سے شروع ہوتی ہے جہاں پر ایک خاتون یعنی کہ جینیفر لوپیز اپنی بچی کی حفاظت کے بدلے میں افسران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

لیکن یہ منصوبہ اس وقت ناکام ہوجاتا ہے جب ایف بی آئی کے گھر پر حملہ ہوجاتا ہے، اس دوران وہ اپنی بیٹی کی حفاظت کیلئے اس کے باپ کے ساتھ ایک سودا کرلیتی ہے اور تقریباََ 12 سال تک وہ اپنی بیٹی سے نہیں ملتی۔ جینیفر لوپیز کو 12 سال کے بعد اپنی بیٹی سے ملنے کا خیال آتا ہے۔

دی کیوریئس کیس آف بینجمن بٹن

The Curious Case of Benjamin Button | truTV.com

فلم ’دی کیوریئس کیس آف بینجمن بٹن‘ کا شمار بریڈ پٹ کی مشہور فلموں میں ہوتا ہے،فلم نے آسکر پر 13 سے زائد نامزدگیاں حاصل کیں اور دنیا بھر کے باکس آفس پر 335 ملین ڈالر کمائے۔ فلم یکم مئی کو نیٹ فلکس پر نشر ہونا شروع ہوئی۔

Related Posts