ہم سب جانتے ہیں کہ پانی ہمارے لئے کتنا ضروری ہے کیونکہ ہمارے جسم کا تقریبا 70 فیصد حصہ پانی پر ہی مبنی ہے ۔ پانی صرف ہماری پیاس کو ہی کم نہیں کرتا بلکہ جسم کے دیگر کاموں میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
صبح نہار منہ گرم پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں جس کے مجموعی صحت پر حیراین کن نتائج مراتب ہوتے ہیں، گرم پانی کا استعمال وزن میں کمی سے لے کر صاف، خوبصورت جلد حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں کس حساب سے صبح نہار منہ پانی پینا چاہئے؟
نہار منہ کتنے گلاس پانی پینے چاہئیں
طبی ماہرین کے مطابق اگر روزانہ کی بنیاد پر صبح نہار میں ناشتے سے 30 منٹ قبل 4 بڑے گلاس یا نارمل سائز کے 6 گلاس پانی پی لیا جائے تو اُس سے حاصل ہونے والے حیران کن نتائج اس عادت کو کبھی نہ چھوڑنے پر مجبور کر دیتے ہیں، صبح اُٹھتے ہی پانی پینے سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء فعال ہو جاتے ہیں اور جسم میں موجود مضر صحت مادوں کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔
فوائد
گرم پانی پینے کے بہت سے فوائد ہیں۔
قبض سے نجات
گرم پانی پینے سے قبض کی پریشانی کافی حد تک دور ہوجاتی ہے اور ایسے تمام لوگ جو نہار منہ گرم پانی پیتے ہیں اُن کا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
جسم سے زہریلے مادوں کا خاتمہ
آج کل جس کو دیکھو وہ جنک فوڈ کھا رہا ہوتا ہے ایسے میں اکثریت کی طبیعت خراب رہتی ہے۔ ایسے میں اُن تمام لوگوں کو جو کہ جنک فوڈ کھاتے ہیں انھیں گرم پانی کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا چاہئے کیونکہ گرم پانی پینے سے جسم کے اندر سے زہریلے مادوں کا باآسانی خاتمہ کیا جاتا ہے۔
چہرے کو صاف رکھتا ہے
جب ہم گرم پانی پیتے ہیں تو ہمیں پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے چہرے کے ایسے پور جن میں ایکنی اور میل ہوتا ہے وہ صاف ہوجاتے ہیں لہذا گرم پانی کے استعمال سے ایکنی اور جلد کے دیگر مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔
دماغ کو پُرسکون:
گرم پانی پینے سے اعصابی نظام بھی پُرسکون ہوتا ہے اور خیال رہے کہ جب آپ کا اعصابی نظام پُرسکون ہوگا تو آپ خود بھی چاق و چوبند ہونگے۔