بپی لہری بالی ووڈ انڈسٹری کی پہچان جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، ایک ہندوستانی گلوکار، موسیقار، سیاست دان، اور مایہ ناز پروڈیوسر تھے، جو کل 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وہ نہ صرف ہندوستان کے مشہور و معروف بالی ووڈ اسٹار تھے۔ ان کی آواز نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو موم کردیا۔
معروف گلوکار کے اچانک انتقال کی خبر ملتے ہی پاکستان کی مشہور شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی مشہور شخصیات نے ویلنٹائن ڈے کیسے منایا؟، تصویری تجزیہ
عدنان صدیقی، احمد علی بٹ، محسن عباس حیدر سے لے کر عثمان مختار تک، یہاں پاکستانی مشہور شخصیات نے موسیقی کے عہد کے اختتام پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیااور تعزیت کا اظہار کیا۔






گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








