یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کو لائیو شو میں مفید مشورہ دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کو مفید مشورہ دیدیا
یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کو مفید مشورہ دیدیا

پاکستان کے مشہور و معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، اداکار اور سابق ماڈل یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کو لائیو شو میں مفید مشورے سے نواز دیا۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ علیزے شاہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور اگر وہ محنت کرینگی تو مزید کامیاب ہوسکتی ہیں۔

یاسر نواز نے کہا کہ میں اپنے پچھلے ردعمل پر علیزے شاہ سے معافی مانگتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ علیزے شاہ انڈسٹری میں بہت کامیاب ہونگی۔

مزید برآں یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار تجربات سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر کہا ہے کہ اُنہیں علیزے شاہ کا نام نہیں لینا چاہیے تھا، انہیں اس بات کا بہت دُکھ ہے کہ اُنہوں نے کیوں علیزے شاہ کا نام لیا تھا اور یہ بات ٹی وی پر بتائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف موسیکار اے آر رحمان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

واضح رہے کہ ایک شو میں ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک ساتھ شرکت کی تھی، جس میں میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی۔

دوسری جانب اس سوال پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔

Related Posts