دن ٹھنڈے، راتیں مزید سرد! کراچی میں کڑاکے دار سردی کب سے شروع ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Here’s When Karachi’s Temperature is Expected to Drop Significantly

محکمہ موسمیات نے جلد کراچی کا موسم یکسر تبدیل ہونے کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل 25 نومبر سے موسم بدلنے کا امکان ہے اور اس دوران دن ٹھنڈے اور راتیں مزید سرد ہو جائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم اس وقت ٹھنڈا اور خشک ہے، دن کے وقت ہلکی گرم جبکہ رات کے وقت خنکی برقرار ہے اور یہ صورتحال آئندہ چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ شہر میں موسمِ سرما کی حقیقی شدت کا آغاز دسمبر کے وسط تک محسوس نہیں ہوگا۔

اتوار کے روز ریکارڈ کیے گئے موسمی اعداد و شمار کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

نمی کی سطح 75 فیصد ریکارڈ کی گئی اور شمال مشرقی سمت سے خشک ہلکی ہوائیں چلتی رہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے وسط سے شہر کا درجہ حرارت واضح طور پر کم ہونا شروع ہوگا جس کے بعد دن ٹھنڈے اور راتیں مزید سرد ہو جائیں گی، اور کراچی میں موسمِ سرما کی حقیقی لہر محسوس کی جا سکے گی۔

Related Posts