شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’جوان‘ کے ساتھ واپس آئے ہیں، جو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے اور اس وقت باکس آفس پر کامیاب بزنس کررہی ہے۔

آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباََ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہے اورفلم کو 2 مہینے سینما کی نمائش کے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ آئیے اس حوالے سے مزید معلومات جانتے ہیں:

جوان

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

کاسٹ

جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

اضافی 20 منٹ

زوم کے مطابق اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلم جوان کے ایسے مناظر بھی ریلیز کیے جائینگے جنہیں سینما میں نہیں دکھایا گیا تھا۔

نیٹ فلکس ریلیز

نیٹ فلکس نے فلم کے سیٹلائٹ حقوق 250 کروڑ روپے میں حاصل کئے ہیں، تاہم ابھی نیٹ فلکس کی جانب سے او ٹی ٹی ریلیز کی تاریخ نہیں دی گئی ہے لیکن پروڈکشن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوان کو 2 نومبر کو ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جوان کو 28 یا 29 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts