مایا خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟ وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

مایا خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟ وجہ سامنے آگئی
مایا خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی نامور میزبان اور اداکارہ مایا خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں ایک ٹاک شو کے دوران ماضی کی کامیاب میزبان مایا خان نے کہا کہ اُن کی زندگی میں کچھ ایسے اُتارچڑھاؤ آئے جن کی وجہ سے انھیں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ طلاق اور جان سے عزیز بھائی کی کینسر سے موت کے بعد اُن کی زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اِن حالات کے بعد وہ بہت زیادہ مایوس ہوگئی تھیں اسی لئے وہ ٹی وی پر نظر نہیں آرہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران اشرف اداکاری کرنے سے پہلے کیا کام کرتے تھے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

قبل ازیں مایا خان نے کہا تھا کہ انھیں لوگوں کی جانب سے وزن پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہاں تک کہ گالیاں بھی سننی پڑتی ہے۔

Related Posts