پریش راول نے بلاک بسٹر فلم ’اوہ مائے گاڈ‘ کے سیکوئل میں کام کرنے سےکیوں انکار کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کے نامور کامیڈین اداکار پریش راول نے وضاحت دی ہے کہ انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’اوہ مائے گاڈ‘ کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سینئر اداکار پریش راول نے کہا کہ بطور اداکار انہیں فلم کے سیکوئل کی کہانی پسند نہیں آئی تھی اس لئے انہوں نے اسے کرنے سے انکار کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فلموں کے سیکوئل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے اس لئے ان کیلئے پروجیکٹ میں کشش نہیں تھی۔

پریش راول نے اسی انٹرویو میں ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے سیکوئیل کی حمایت کی اور کہا کہ ایسی فلموں کے مزید حصے بھی بننے چاہئیں۔

اداکار اگرچہ اکشے کمار کے ساتھ ’اوہ مائے گاڈ‘ کے سیکوئل میں موجود نہیں ہیں لیکن وہ ’ہیرا پھیری 4‘ میں اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ ہوں گے۔

بلاک بسٹر ’اوہ مائے گاڈ‘ کا دوسرا پارٹ اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کے ساتھ 11 اگست کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

Related Posts