حزب اللہ کے متنازع اسرائیلی گیس فیلڈ پر 3ڈرون حملے

تازہ ترین

تازہ ترین

حزب اللہ کے متنازع اسرائیلی گیس فیلڈ پر 3ڈرون حملے
حزب اللہ کے متنازع اسرائیلی گیس فیلڈ پر 3ڈرون حملے

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کو پیغام کے طور پر ملک کے علاقائی پانیوں میں قارش گیس فیلڈ کی طرف تین ڈرون حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا، ”ہفتے کی سہ پہر، مختلف سائز کے تین غیر مسلح ڈرونز کو قارش فیلڈ میں متنازعہ علاقے کی طرف جاسوسی کے مشن کو انجام دینے کے لیے چھوڑا گیا۔”

مزاحمتی تحریک نے مزید کہا کہ ”مشن مکمل ہو گیا ہے، اور پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔”

ایک اسرائیلی ”سیکیورٹی ذرائع ” نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے تین غیر مسلح ”دشمن ڈرونز” کو مار گرایا ہے، جو لبنان کی سمت سے متنازعہ میدان میں گیس ریگز کی طرف اڑ رہے تھے۔

حزب اللہ نے جون کے اوائل میں متنبہ کیا تھا کہ اگر لبنانی حکومت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسرائیل ملک کے سمندری حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو تحریک کارروائی کے لیے ”تیار” ہے۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے رائٹرز کو بتایا کہ حزب اللہ متنازعہ پانیوں میں اسرائیلی گیس آپریشنز کے خلاف ”طاقت سمیت” کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے اگر بیروت واضح پالیسی اختیار کر لیتا ہے۔

مزید پڑھیں:مسجد اقصیٰ کے تقدس کو نقصان پہنچا تو خطے میں جنگ چھڑ جائے گی،حزب اللہ

انہوں نے کہا، ”جب لبنانی ریاست کہتی ہے کہ اسرائیلی ہمارے پانیوں اور ہمارے تیل پر حملہ کر رہے ہیں، تو ہم دباؤ، روک تھام اور طاقت سمیت مناسب ذرائع کے استعمال کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔”

Related Posts