کراچی: حبا بخاری اور آریز احمد جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، دونوں کے درمیان شادی کے اگلے ہی روز لڑائی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
حبا بخاری کی رخصتی کے روز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں شادی کے عروسی لباس میں لڑائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں آریز احمد حبا بخاری سے پوچھ رہے ہیں کہ حبا بتائیں کہ نکاح کے اگلے روز ہی وہ ان سے لڑی تھیں جس پر حبا کہتی ہیں کہ وہ یہ بتائیں کہ کیوں لڑی تھیں۔

حبا بخاری نے اپنے شوہر آریز احمد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ نکاح کے اگلے روز ہی پورا دن غائب رہے، اپنے دوستوں میں رہے ہو یا پتہ نہیں کہاں رہے مجھے نہیں پتہ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








