ہندو برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی آج منارہی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

ہولی
(فوٹو: ڈان)

کراچی: ہندو برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کا مختلف رنگوں اور خوشیوں سے بھرپور مذہبی تہوار آج منا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہندو برادری ہر سال ہولی کا تہوار مناتی ہے جس کا آغاز بہار کے موسم کی آمد پر ہوتا ہے۔ آج شروع ہونے والی ہولی کی تقریبات 2 روز تک جاری رہیں گی۔رنگوں سے مزین ہولی میں بچے اور بڑے بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

ہولی کے پہلے روز ہندو برادری مختلف مذہبی رسومات کی ادائیگی کرتی ہے جبکہ دوسرے دن ایک دوسرے کو خشک اور گیلے رنگ لگائے جاتے ہیں۔ ایک دوسرے پر رنگ پھینکنا اور تمام بڑوں اور بچوں کو رنگوں سے بھردینا اس تہوار کی خاص روایت ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد میں مسلمان بستے ہیں جن کے ساتھ مسیحی اور ہندو مذہب کے پیروکاروں سمیت اقلیتیں بھی ملکی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ ہندو برادری سندھ کے مختلف شہروں میں کثرت سے آباد ہے۔

خاص طورپر تھرپارکر، حیدر آباد، جیکب آباد، کراچی اور مٹھی میں ہندو برادری مسلمانوں کے ہمراہ ہولی سمیت دیگر تقریبات مناتی ہے۔ ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں کے تہواروں پر ملک کے سیاسی رہنما بھی اقلیتوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

Related Posts